بااثر اوباش افراد کی فائرنگ، سعودی عرب سے آئی طالبہ جاں بحق

Share

لاہور کے علاقے چوہنگ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات منظر عام پر آئی ہے، اوباش افراد نے حرکتوں نے منع کرنے پر فائرنگ کرکے میڈیکل کی کالج طالبہ کو قتل کردیا۔23طالبہ تزئین خان کا خاندان بیٹی کی تعلیم کیلئے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔ جہاں نجی سوسائٹی میں کچھ افراد فائرنگ وغیرہ کرتے رہتے تھے، جنہیں روکنے پر وہ افراد غصہ ہوگئے۔ایف آئی آر کے مطابق 4 نومبر کو مقتولہ تزئین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ پیچھے سے ایکی گاڑی نے اوور ٹیک کیا جس میں سے چار افراد ساجد عرف شیرا، امجد اور دو نامعلوم افراد گاڑی سے اترے اور سیدھی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک گولی مقتولہ کی کمر میں ریڑھ کی ہڈی پر لگی، جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ سالہ مقتولہ 10 دن جناح اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی ہے جبکہ نامعلوم ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں۔مقتولہ طالبہ کے اہل خانہ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں اور صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar