خاور مانیکا کی عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف درخواست، گواہان کے بیانات طلب

Share

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ اور خاور مانیکا کی سابق بیوی بشریٰ بی بی عرف پنکی کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے خاور نے انصاف کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی دی

خاور مانیکا نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا

اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کر عدت میں نکاح کیااور میری زندگی تباہ کی۔ یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا۔ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر درخواست میں مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے نام بطور گواہ درخواست میں درج کیا ہے ۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر نے اپنا بیان سول جج کی عدالت میں ریکارڈ کرادیا ہے

اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی سے غیرشرعی نکاح کیا، انہوں نے دوران عدت نکاح کرکے گناہ کیا اور فراڈ پر مبنی شادی کی، درخواست میں کہا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی تھی، ہماری شادی شدہ زندگی پر سکون تھی لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے اس میں مداخلت کی، پیری مریدی کے چکر میں عمران خان بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے

خاورمانیکا نے اپنے اور بشریٰ بی بی کے نکاح نامہ کی کاپی درخواست کے ساتھ جمع کرائی اور طلاق نامہ بھی درخواست کے ساتھ منسلک کیا جب کہ مفتی سعید، عون چوہدری اور محمد لطیف کے نام بطور گواہ درخواست میں درج ہیں، گواہان کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کیے جائیں گے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس خاورمانیکا کی درخواست پر 28 نومبر کو سماعت کرے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar