پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران عادل راجہ اور حیدر مہدی کو قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

Share

پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو قید کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی۔سزا کے تحت 21 نومبر 2023ء سے دونوں افسران کے رینک ضبط کر لیے گئے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ میجر (ر) عادل راجہ کو 14 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن (ر) حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا،واضح رہے کہ دونوں ریٹائرڈ افسران کو جاسوسی کے جرم میں پاکستان پینل کوڈ ۱ کے سیکشن 31/ڈی کے تحت سزا سنائی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar