عوام میں عمران خان کے بیانیے اور نجی زندگی میں دُہرا معیار ہے، حاجرہ خان

Share

اداکارہ اور ماڈل حاجرہ خان نے کہا ہے کہ عوام میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیے اور نجی زندگی میں دُہرا معیار ہے، میری ان سے دوستی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو عظیم سمجھا گیا لیکن وہ مختلف شخص تھے۔ اسلام آباد میں اپنی کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے حاجرہ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی کتاب میں جھوٹ نہیں صرف سچ لکھا ہے، اُن کی کتاب ان کے ذاتی تجربات پر مبنی ہے۔حاجرہ خان کا کہنا ہے کہ کوئی کتنا ہی خوب صورت اور ہینڈسم ہو یا لبھانے والی باتیں کرتا ہو، بچیوں کو خود کو بچانا چاہیے، بچیوں کو احساس کرنا چاہیے کہ انہیں کوئی بھی استعمال کرسکتا ہےانہوں نے کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں ظاہر و باطن ایک جیسا ہونا چاہیے، سیاست دان بہترین اداکار ہوتے ہیں، وہ آرٹسٹ سے زیادہ بہتر اداکاری کرتے ہیں۔حاجرہ خان کا کہنا ہے کہ اُن کے والد کا پی ٹی آئی کو جوائن کرنا اُن کے لیے پچھتاوا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar