
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کیا کرتے رہے ہیں، آج سب قوم کے سامنے آگیا ہے، اس نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا ہوا ہے اور اسکا محور صرف اس کی ذات ہے۔
اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نیوٹرل کے لفظ کو گالی بنادیا، اصلی عمران خان کا تعارف آج قوم کو کرایا گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے سب سے بڑی واردات سائفر سے شروع کی، ان کو سائفر کی جعلسازی کرنے سے منع کیا گیا، منع کرنے کے باوجود عمران خان نے نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ اپنی ذات کیلئے استعمال کیاوزیر دفاع نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں انہیں بتایا گیا لیکن انہوں نے بعد میں تماشا بنادیا، انہوں نے ایک ہی مشن بنا رکھا ہے، ملک کو نفرتوں کیساتھ تقسیم کردیا جائے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایک ہی ریڈ لائن ہے، آئین و قانون، اس سے بھی زیادہ مقدس شہدا کا خون ہے