ممبئی ائرپورٹ کو دھماکے سے اڑانے کی ’ای میل‘ موصول

Share

بھارتی شہر ممبئی ائرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز ’ای میل ’موصول ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے جمعرات کو ممبئی کے بین الاقوامی ائرپورٹ کو ایک ای میل بھیجی، جس میں ”دھمکی“ دی گئی ہے۔ای میل میں کہا کہ ائرپورٹ انتظامیہ بٹ کوائن میں 10 لاکھ امریکی ڈالرادا کرے ورنہ وہ ٹرمینل نمبردو کو بم سے اڑا دے گا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے 48 گھنٹے کے اندر ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔دھمکی آمیز ای میل کل ممبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے فیڈ بیک میل آئی ڈی کے ان باکس میں پائی گئی، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar