لاہور میں 55 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، لٹنے والا خود ہی مرکزی ملزم نکلا

Share

لاہور میں ریس کورس کے علاقے میں 55 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، لٹنے والا خود ہی مرکزی ملزم نکلا، پولیس نے واردات میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن زنیر چیمہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں منصور، نوید، دانش اور فرمان شامل ہیںانکا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم منصور نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنے ساتھ ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ڈکیتی کے وقت گرفتار ملزم منصور ریکوری کے 55 لاکھ روپے مالک کے گھر دینے جارہا تھا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ تھانا ریس کورس میں 2 نومبر کو ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج ہوا تھا۔انکا کہنا تھا کہ ملزمان سے 24 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان سے ڈکیتی کے بعد 17 لاکھ روپے میں خریدی گئی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar