سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کو 28 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

Share

راولپنڈی میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 28 نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی کدھر ہے؟عدالتی عملے نے سائفر کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی جج کو دی۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے وکیل علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بخاری صاحب آپ کے لیے تو بڑی کامیابی ہوئی ہے۔وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہم تو پہلے دن سے یہی کہہ رہے تھے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …