حکومت کا 18 لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا فیصلہ

Share

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے 18 لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ نے لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کی سمری وزیرِ اعلیٰ کو بھجوا دی ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد اہلخانہ کو رقم کی ادائیگی کردی جائے گی۔سرکاری وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کے متعدد اجلاسوں کے بعد ان شہریوں کو جبری گمشدہ قرار دیا گیا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ جے آئی ٹی کا آخری اجلاس کب ہوا تھا؟عدالت میں سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ مارچ 22ء میں جے آئی ٹی کا آخری اجلاس ہوا۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ کم سے کم جے آئی ٹی کا اجلاس تو کیا جائے تاکہ تلاش کی کوئی امید تو رہے۔عدالت نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی تلاش کے لیے جدید ڈیوائسز استعمال کی جائیں اور کہا کہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق معاملات میں سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن دلچسپی لیں۔عدالت نے شہریوں کی بازیابی سے متعلق آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی اور سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar