جمرود لالاکنڈاو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکارشہید

Share

جمرود لالا کنڈاو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیام جب کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔خیبر ایجنسی کے شہر جمرود میں واقع لالا کنڈاو چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ پہنچ گئی، تاہم اس سے قبل پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔حکام کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت مجیب کے نام سے ہوئی ہے۔ جب کہ پولیس نے علاقے کے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar