
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں صدارتی ایوراڈ یافتہ ملک اسلم نور اپنے دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دژہ غونڈے میں ہونے والے اس دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔دوسری جانب باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے پیشتو میں ہوئے بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سبزعلی خان ولد مرسلین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دھماکے میں گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، سبز علی خان باجوڑ یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر اور سماجی کارکن تھے اور علاقے میں اپنی سماجی سرگرمیوں کی وجہ سے مشہور تھے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا نہایت زودار تھا ، جس کے باعث گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ایس ایچ او نیاز خان کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔