عمر گل اور سعید اجمل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

Share

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر عمر گل اور اسپنر سعید اجمل کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ آسٹریلیا سے قبل سابق فاسٹ بولر عمر گل اور سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔عمر گل کو فاسٹ باولنگ کے لئے اور سعید اجمل کو اسپن باولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کوچز کی پہلی اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar