سائفر کیس سماعت جاری، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے

Share

سائفر کیس کی سماعت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی بھی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ سائفر کیس کی گزشتہ سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی۔گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے گواہان کو بھی پیش نہیں کیا گیا تھا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …