نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

Share

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف میاں نواز شریف کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا، جبکہ نواز شریف مری پہنچ گئے ہیں۔کمرہ عدالت میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کیے گئے انٹری کارڈز پر ہوگا۔ عدالتی کارروائی کے دوران صرف مخصوص وکلاء اور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی۔رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ن لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔واضح رہے کہ وطن واپسی کے بعد نواز شریف نے 23 اکتوبر کو سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی

Check Also

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، خودکش حملہ آور گرفتار

Share بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر …