جسٹس مظاہر علی نقوی نے جوڈیشل کونسل میں دفاع کیلئے مہنگے وکلا کی خدمات حاصل کر لیں

Share

سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اپنے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے لئے ملک کے معروف وکلا کا انتخاب کیا ہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے خلاف درخواستوں پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی نے اپنی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کاررروائی ختم کرنے اور کارروائی کیلئے موصول نوٹس بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہےمطابق جسٹس مظاہر نقوی نے ملک کے معروف قانون دان اور عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ، معروف قانون دان مخدوم علی خان، سپریم کورٹ کے وکیل سعد ممتاز ہاشمی اور دو وزرائے اعظم کے وکیل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے خواجہ حارث کو اپنا وکیل منتخب کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar