بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے سرکاری وکیل کو مہلت

Share

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکیل کو مہلت دے دی۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔دورانِ سماعت عدالت نے سرکاری وکیل سے کہا کہ درخواست گزار بشریٰ بی بی کو مقدمات کی تفصیلات چاہئیں۔سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وقت دے تو بشریٰ بی بی پر مقدمات کی رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 27 نومبر تک مہلت دے دی۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …