مظفرگڑھ جیل سے ٹرک کے نیچے لٹک کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

Share

مظفرگڑھ میں ڈسٹرکٹ جیل سے ٹرک کے نیچے لٹک کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم الطاف حسین کو چوری کے الزام میں 14نومبر کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔پولیس کا بتانا ہے کہ آٹے کا ٹرک جیل میں آٹا اتارنے آیا تو قیدی ٹرک کے نیچے لٹک کر فرار ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فرار ہونے کے جرم میں ملزم اور جیل عملے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar