ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کے دوران پمز ہسپتال میں ایکسرے اور سی ٹی اسکین

Share

سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کے دوران ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیا گیا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے ارشد شریف کی میت کا ایکسرے اور سی ٹی اسکین کرنے کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد ارشد شریف کی میت کو ایکسرے ڈپارٹمنٹ منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے مکمل ہونے کے بعد سی ٹی اسکین کیا گیا۔اس سے قبل مقتول ارشد شریف کی میت پوسٹ مارٹم کے لیے قائدِ اعظم اسپتال سے پمز اسپتال منتقل کی گئی تھیفیملی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نمازِ جنازہ کل (جمعرات کو) دن 2 بجے شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی جائے گی واضح رہے کہ ارشد شریف کے اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرائے، اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے۔ارشد شریف کی والدہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران سینئر سرجن بھی موجود ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar