سانحہ 9 مئی کی مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کو نظر بند کر دیا گیا

Share

ڈپٹی کمشنر لاہور نے خدیجہ شاہ کو 30 دن کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے، لیگل ٹیم نے نظربندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔خدیجہ شاہ کو ایس پی کینٹ اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس برانچ کی سفارش پرنظربند کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کو پُرتشدد کارروائیوں میں شریک رہیں۔نوٹی فکیشن میں کہا کہ خدیجہ شاہ کے خلاف مواد کا جائزہ لیا گیا ہے، وہ دوبارہ امن و امان کی صورتحال خراب کرسکتی ہیں، جس کے پیش نظر انہیں 30دن کیلئے نظر بند کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar