شادی ایکٹ ون ڈش کی خلاف ورزی پر 24 افراد گرفتار، 25 لاکھ کے جرمانے عائد

Share

لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شادی ایکٹ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر دو درجن افراد گرفتار جب کہ 25 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کردیے گئے ہیں۔نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جانب سے پنجاب میں شادی ایکٹ کے تحت ٓتقریبات میں ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کے لیے سخت عملی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شادی ہالوں پر چھاپے مار دو درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ 5 شادی ہالز سیل کردیے اور متعدد کو وارننگز بھی جاری کی گئی۔محسن نقوی نے انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar