ٹورنٹو پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے قتل کا 51 سال بعد سراغ لگا لیا

Share

ٹورنٹو پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا بلآخر 51 سال بعد سراغ لگا لیا۔ 30 نومبر 1972 کو 16 سالہ یون لیروکس کو کنگ ٹاؤن شپ میں بڑے بے رحمانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔ اس کی لاش ٹورنٹو کے جین اور کیل کے علاقے میں ایک سڑک پر ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تعین کیا گیا تھا کہ اس کی موت سر پر شدید چوٹ کے نتیجے میں ہوئی۔ کئی دہائیوں کی تفتیش اور 50 ہزار ڈالر کے انعام کے باوجود مجرم پکڑا نہ جا سکا تھا۔ ٹورنٹو پولیس کے یارک ریجن یونٹ نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ملزم کا حاصل کیا گیا ڈی این اے محفوظ کر لیا گیا تھا۔ اب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مجرم کا سراغ لگایا گیا ہے۔قتل کی واردات 26 سالہ بروس چارلس نے کی تھی اور اس نے وقوعہ کے دو سال بعد خودکشی کر لی تھی۔ قاتل اس سے پہلے بھی عورتوں پر تشدد کے الزامات میں ملوث تھا

Check Also

افغان طالبان کے اہم عہدیدار ذبیح اللہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

Share افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح …