کوچنگ سٹاف کی بھی چھٹی

بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت ہےبابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا، نئےکپتان کو اپنے تجربے کی بنیاد پر سپورٹ کروں گا، اس ذمہ داری کیلئے اعتماد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ۔ بابر اعظم کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے بعد شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ دوسری جانب کوچنگ اسٹاف کی بھی چھٹی کرا دی گئی ، قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آ گیا۔ سابق کرکٹر محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ اور ڈائریکٹر ہوں گے۔ چئیرمین پی سی بی مینیجنگ کمیٹی ذکاء اشرف نے مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ اسٹاف کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved