کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر کر دنیا میں پہلے نمبر پر آگئے

Share

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے دوران بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اپنے ہی ملک کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر دنیا میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑا۔ویرات کوہلی نے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ویرات کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں سر انجام دیاویرات کوہلی ون ڈے کیریئر میں 50 سنچریاں اور 71 ففٹیاں اسکور کر چکے ہیں۔اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے بھارت کی جانب سے 463 ون ڈے میچز میں 49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 18 ہزار 426 رنز بنائے، جس میں 49 سنچریاں اور 96 نصف سنچری شامل تھیں۔

Check Also

پاکستانی وزیر داخلہ کا دورہ دوطرفہ تعلقات پر مرکوز ہوگا، اسماعیل بقائی

Share ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر داخلہ کا …