
بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023 میں شکست کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شان مسعود اور شاہین آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شکست کے بعد بابر اعظم کی کپتانی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گےبابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی، ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہ جیت سکا۔ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دیں گے تو بورڈ قبول کر لے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 ٹیم کی قیادت کےلیے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہوں گے۔واضح رہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 9 میں 5 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا