
بارات کے دوران دلہا کو قتل کیے جانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔پولیس کے مطابق دلہے کا قتل پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے ملزم جلال نے بتایا کہ وہ مقتول عدنان کی دلہن کو پسند کرتا تھا اور اسے راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کردیا۔تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتول دلہا عدنان کی اہلیہ، ملزم کی خالہ زاد ہے۔ پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے ملزم نے بتایا کہ اس کی دلہن کے ساتھ کئی برس سے دوستی تھی۔ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے،پولیس نے بارات میں دولہے کو قتل کرنے کے الزام میں دلہن اور اُس کے خالہ زاد کو گرفتار کرلیا ہے ۔پشاور کے چارسدہ روڈ پر ہفتے کی رات ہونے والے قتل کا پولیس نے دلہن کو ماسٹر مائنڈ قرار دے دیا۔پولیس کے مطابق بارات لے جاتے ہوئے دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی ملزم کی خالہ کی بیٹی ہے، دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھے لیکن گھر والے مخالف تھے، دونوں نے مل کر دولہے کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی