
احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں ملزمان کودوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی۔شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوئے، وکیل صفائی ظفر اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے۔اس پر جج نے استفسار کیا کہ پھر اس کیس کو کب کے لیے رکھ لیں؟ احتساب عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کردیے اور کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔