ڈرم میں سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Share

لاہور کے علاقے کماہاں کے قریب ڈرم میں سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق کماہاں روڈ کے قریب سے ڈرم میں سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، قتل کیے گئے دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک اور پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے، واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہےپولیس نے بتایا کہ بوری میں ڈال کر پلاسٹک کے ڈرم میں دونوں لاشوں کو رکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar