
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں ہوگی جس میں 6 گواہان کو پیش کیا جائے گا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سماعت کریں گے۔چییرمین پی ٹی آئی کے وکلاء اڈیالہ جیل پہنچ گئے اور ایف آئی اے کی ٹیم 6 گواہان کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس، شاہ خاور، رضوان عباسی پیش ہوں گے، جب کہ ایف آئی اے کی جانب سے مزید 6 گواہان کو آج پیش کیا جائے گا۔گواہان میں نادر خان، اقراء اشرف، حسیب بن عزیز شامل ہیں، آج کی سماعت میں 6 سرکاری گواہان کے بیانات قلم بند ہونے کا امکان ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved