
کینیا میں فائرنگ سے ہلاک ہوئے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کی میت پاکستان رات ایک بجے پہنچا کر اسلام آباد کے نجی اسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی گئی تھی ۔ارشد شریف کی میت لے کر غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے نے رات 1 بجے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ارشد شریف کی میت وصول کرنے کے لیے اُن کے اہل خانہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود تھے۔اُن کی میت کو قائد اعظم انٹرنیشنل اسپتال کی مارچری میں رکھا گیا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دن 2 بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی جائے گی۔