سابق جج شوکت عزیز کی کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

Share

سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے اور کہا ہے کہ اس کیس سے میرے بنیادی انسانی حقوق جڑے ہوئے ہیں۔سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔شوکت عزیز صدیقی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ اکتوبر2018 سے میرا مقدمہ زیرالتوا ہے، میرے کیس کی آخری سماعت 12جون 2022 کو ہوئی تھی۔درخواست میں استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا گیا ہے کہ اس کیس سے میرے بنیادی انسانی حقوق جڑے ہوئے ہیں، رواں عدالتی ہفتے میں میرا کیس سماعت کیلئے مقرر کیا جائے، اور بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ برطرفی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ سابق جج شوکت عزیز نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …