توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

Share

توہین الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آج فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔الیکشن کمیشن چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت آج کرے گا۔سماعت کے دوران چیرمین تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم کی کاروائی عمل میں لائی جائےگی۔اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی جس کے لئے الیکشن کمیشن نے دونوں سابق وفاقی وزراء کو طلب کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت 24 اکتوبر کو ہوئی تھی جس میں وزارت داخلہ کے حکام نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی تھی کہ وہ اڈیالہ جیل جاکر عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کریں لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کیسے ہمیں حکم دے سکتا ہے۔19 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے سپرنٹینڈنٹ جیل کو سابق وزیراعظم کی 24 اکتوبر کو پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی، تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں پیش نہیں کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar