ورلڈ کپ: بھارت نے نیدر لینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

Share

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 45 ویں میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی۔بنگلورو میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈز کو جیت کے لیے411 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 250 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیدرلینڈز کے تیجا ندامنورو 54 اور سائبرانڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے ، جبکہ کولن ایکرمین 35 اور میکس او ڈوڈ نے 30 رنز بنائے۔بھارتی بولرز محمد سراج، بھمرا ، کلدیب یادیو اور رویندرا جدیجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے بھی 1 ، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیااس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410رنز بنائے تھے، بھارتی اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور اس کے دونوں بیٹرز نے نصف سنچری اسکور کی ٹیم کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شبھمن گل تھے جو 100 کے مجموعے پر 4 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بھارت کی اگلی وکٹ 129 کے اسکور پر اس وقت گری جب بھارتی کپتان روہیت شرما 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar