غزہ پر او آئی سی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ : محاصرے کے خاتمے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

Share

غزہ کی صورت حال پر ہفتے کو ہوئے مشترکہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے بعد بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق ریاض میں آج ہونے والی عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس کے شرکاء نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں شریک رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی جائے اور اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات بند کی جائیں۔بیان میں اسرائیل کی جنگ کو ”اپنے دفاع“ کے طور پر بیان کیا جانا بھی مسترد کیا گیا اور ’غزہ میں اسرائیلی جارحیت، جنگی جرائم، قابض حکومت کی طرف سے وحشیانہ اور غیر انسانی قتل عام‘ کی مذمت کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar