
الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد کابینہ تحلیل ہو چکی ہے۔کنور دلشاد نے کہا کہ جب تک نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوتا ، تمام اختیارات گورنر کے پاس رہیں گے، سینیٹ میں لیڈر آف ہا ؤ س اور لیڈر آف اپوزیشن کی مشاورت سے نگران وزیراعلیٰ منتخب ہو گاانہوں نے کہا کہ اگر سینیٹ میں لیڈرآف ہاؤ س اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق نہیں ہوتا پھر فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاانتخاب ایک ہفتے کے اندر ہو گا، واضح رہے کہ نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا اعظم خان کوگزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اعظم خان نے نگران صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا تھا تاہم وہ طبیعت خرابی کے باعث اس میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ادھر خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔