ایک لاکھ 96 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان بذریعہ طورخم افغانستان واپس

Share

ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکیوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے، گُزشتہ روز 3035 افراد طورخم کے راستے افغانستان لوٹ گئے تھے۔گزشتہ روز طورخم سرحد کے راستے 3035 افراد پر مشتمل 654 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان خاندانوں کو بے دخل کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یکم اکتوبر سے 9 نومبر تک 1 لاکھ 96 ہزار 413 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہری طورخم سرحد کے راستے وطن واپس لوٹ گئے ہیںلنڈی کوتل میں قائم کئے گئے ہولڈنگ سینٹر میں ملک کے مختلف شہروں سے غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کو لایا جارہا ہے جہاں پر ان کی قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد انہیں پولیس کی خصوصی نگرانی میں طورخم سرحد کے راستے بے دخل کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar