
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی بھی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئیں۔فلسطینی میڈیا کے مطابق روعا حمام غزہ کی اسلامک یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ تھی، وہ براق اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے منسلک اکاؤنٹس سے بھی اسماعیل ہانیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔اسماعیل ہانیہ کی پوتی کے علاوہ اس سے پہلے ان کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوچکے ہیں، ان میں بیٹے، بیٹی، پوتے اور پوتیوں سمیت 14 افراد شامل تھے۔اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملوں میں تقریباً 11 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved