داعش کو فنڈنگ کرنے والا گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد

Share

کاروبار کے نام پر کالعدم تنظیم داعش کو فنڈنگ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کے مطابق ملزم سلطان سے 11 ہزار ڈالر، 50 ہزار یورو اور 22 ہزار ریال برآمد ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی جیب سے پشتو میں تحریر بھی ملی، جس میں ٹارگٹ سے متعلق ہدایات درج تھیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی جیب سے ملنے والی کی چین (چابی) پر لفظ داعش بھی لکھا ہے

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …