سائفر کیس : مزید 3 سرکاری گواہان آج پیش کیے جائینگے

Share

سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے ۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، شاہ خاور، رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوں گے جب کہ پی ٹی آئی چیرمین کی جانب سے سلمان صفدر، علی گوہر، عمیر نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔سائفر کیس کی سماعت کے لئے شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ شاہ عدالت میں پیش ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزرات خارجہ کے 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے گئے تھے، عمران خان اور شاہ محمود کے وکلاء نے سرکاری گواہان پر جرح مکمل کی تھی۔اب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مزید 3 گواہان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar