سرگودھا : زمین کے تنازع پر 4 افراد، اوکاڑہ میں 1قتل

Share

سرگودھا میں زمین کے تنازع پر 4 افراد کو قتل کر کے ملزمان فرار ہو گئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قصبہ مٹیلہ میں 3 اور گھلا پور میں 1 شخص کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے، ملزمان اور مقتولین رشتے دار ہیں، دوسری جانب اوکاڑہ کے قصبہ 31 ڈی میں فائرنگ سے 22 سال کا نوجوان قتل اور اس کی والدہ زخمی ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پڑوس کے گھر کے سامنے اپنے گھر کا سیوریج پائپ لگانے پر مقتول اور ملزمان کا جھگڑا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔اوکاڑہ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar