بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 ملزمان ہلاک

Share

بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو ہلاک کردیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے مقابلہ ہوا اس دوران 3 حملہ آور ہلاک ہو گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar