عمران خان نے لانگ مارچ جمعہ 28اکتوبرکو لاہور سےشروع کرنے کا اعلان کر دیا

Share

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے

سلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نےکہا کہ یہ لانگ مارچ لاہور کے لبرٹی چوک سے شروع ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ’(ہم) جمعے کو لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں۔ 11 بجے لبرٹی چوک جمع ہوں گے اور وہاں سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ شروع ہوگی

جاری ہیں ۔ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد مایوس کن مظاہرے کے بعد لانگ مارچ لاہور سے کیا جا رہا ہے

چیئرمین عمران خان نےلاہور کی قیادت کی سخت سرزنش کی اور جنوبی پنجاب کے قافلوں کو بھی لاہور پہنچنے کے احکامات دیدیے گئے۔ لانگ مارچ کےلیے مارچ جی ٹی روڈ سے اسلام آباد جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل لاہور میں روٹ کا جائزہ بھی لیں گے۔لانگ مارچ کے انتظامات کےلیے خصوصی فورس بھی تیار کرلی گئی ہے، فورس کے اراکین کو مخصوص وردیاں دی گئی ہیں۔ لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے کھانے پینے کا سامان بھی اکٹھا کرنا شروع کردیا گیا عمران خان نے لانگ مارچ کے مقصد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اسلام آباد کسی سے لڑائی کرنے نہیں جا رہے نا ریڈ زون میں داخل ہوں گے۔ ’ہم پرامن رہیں گے، ہم صرف یہ دکھائیں گے کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ انہیں ڈر کس چیز کا ہے، یہ سندھ سے پولیس کیوں بلا رہے ہیں اور اس کا مقصد کیا ہے۔‘’میرا لانگ مارچ کوئی سیاست نہیں بلکہ ہم پاکستان کے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں۔ ہم پاکستان کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ یہ حقیقی آزادی کا مارچ ہے، اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں عمران خان نے پس پردہ مذاکرات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بار بار کہہ چکے ہیں کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات سے مسائل حل کرتی ہیں۔’لیکن مجھے پورا یقین ہو گیا ہے کہ یہ کسی صورت الیکشن نہیں کروائیں گے کیوں کہ انہیں خوف ہے کہ ’اپنا الیکشن کمشنر‘ ہونے کے باوجود وہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar