کرک تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا، ایک پولیس اہلکار زخمی

Share

کرک کے تھانہ خرم پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے جوابی کارروائی کرکے حملہ ناکام بنا دیا۔رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے راکٹ لانچروں اور دیگر چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے تھانہ خرم پر حملہ کیا تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے پولیس نے حملہ ناکام بنایا اور حملہ آور پسپا ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او سجاد خان کوئیک رسپانس فورس کے ہمراہ تھانہ خرم پہنچے تھے۔حملے کے نتیجے میں ایک سپاہی نوید اقبال معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال کرک منتقل کردیا گیا۔حملہ پسپا ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر کلیرنس آپریشن شروع کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar