
سابق برطانوی وزیر خزانہ رشی سوناک کے کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور پھر برطانیہ کا وزیر اعظم بننے کے بعد توجہ کا مرکز ان کی اہلیہ یعنی نئی متوقع خاتون اول کی جانب مبذول ہونا فطری ہے۔ اکشتا موری فیشن کی دلدادہ اور پرجوش زندگی گزارنے والی ارب پتی خاتون ہیں۔

یہ جوڑا اس ہفتے کے آخر میں 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کو اپنا مسکن بنا لے گا، یہ وہ گھر ہے جہاں کئی برطانوی وزرائے اعظم نے وقت گزارا ہےارب پتی نارائن مورتی کی وارت اکشتا مورتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے والد کی آئی ٹی کی سلطنت میں 430 ملین پاؤنڈز کے حصص کی وجہ سے کنگ چارلس سے بھی زیادہ امیر ہیں۔
گزشتہ مئی میں سامنے آنے والے “سنڈے ٹائمز” اخبار کے مطابق سونک خاندان یعنی سوناک اور اکشتا کے جوڑے کی مشترکہ دولت 730 ملین پاؤنڈ ہے