غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہو گئی

Share

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 488 ہوگئی۔غزہ وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 3 ہزار 900 بچے اور سیکڑوں خواتین شامل ہیں، فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید صحافیوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج 7 اکتوبر سے مسلسل غزہ کو نشانے پر رکھے ہوئے ہے۔اس دوران اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں، عمارتوں، اسکولوں اور پناہ کیمپس پر بھی بم باری کی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar