
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، ایس ڈی پی او حافظ عدنان کے مطابق دھماکا کی نوعیت کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، بم ڈسپوزل اسکواڈ شواہد اکٹھا کر رہے جس سے دھماکے کی نوعیت کا پتا چل سکے گا۔علاقے سے موصول ہونے والی ویڈیو میں شہریوں کو خوفنزہ ہوکر راستہ بدلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved