جسٹس عرفان سعادت نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

Share

سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی تقریب حلف برداری کی تقریب ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس عرفان سعادت سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلاء شریک ہوئے۔جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا تھا، یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اتفاق رائے سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عرفان سعادت کو بطور جج سپریم کورٹ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد صدر نے جسٹس عقیل احمد عباسی کو قائم قام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کردیا تھا۔

Check Also

صدر اور وزیراعظم کا امریکی صدارتی عشائیہ میں فائرنگ پر گہرے صدمے کا اظہار

Share صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس عشائیہ …