افغان باشندوں کی واپسی کا عمل سبوتاژ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

Share

افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاز کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہو گیا، منصوبہ کے مطابق افغان باشندوں کے لئے قائم شدہ کیمپس یا ان کی نقل و حرکت کے دوران شر انگیزی کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔سپین بولدک افغانستان میں لاگڑیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی گئی ہے جس میں چمن اور سپین بولدک کے علاقے میں اِس مسئلے پر پُر تشدد احتجاجی مظاہروں سے انتشار پھیلانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔اِسی گھناؤنے منصوبے کے مطابق جب افغان باشندے افغانستان جانے کے لئے پاکستانی سائیڈ پر کراسنگ پوائنٹس پر ہوں تو ان پر فائرنگ کرا دی جائے جس سے فوری انتشار پھیلایا جا سکے۔اس مذموم اور گھناؤنے منصوبے کا مقصد ملک دشمن عناصر کی طرف سے انتشار پھیلا کر پُر امن طریقے سے چلنے والے افغان باشندوں کے انخلاء کے عمل کو سبوتاز کر کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کو بڑھانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar