پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نمبر ون بولر بن گئے

نئی رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نمبر ون بولر بن گئے ہیں، ان کی رینکنگ میں 7 درجے ترقی ہوئی ہے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ پہلے سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہوگیا ہے۔بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کے شُبمن گِل کی دوسری پوزیشن ہے۔بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 818 اور شُبمن گِل کے رینکنگ پوائنٹس 816 ہیں۔پاکستان کے امام الحق 11 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان کی رینکنگ میں دو درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد وہ 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔