عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت صدر سپریم کورٹ بار منتخب

Share

سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔ملک بھر میں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں لاہور میں صدر کی نشست پر گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 611 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور صدر منتخب ہوگئے۔شہزاد شوکت نے پروفیشنل گروپ کے میاں عبدالقدوس کو شکست دی، میاں عبد القدوس 462 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔شہزاد شوکت کی جیت پر وکلاء کی جانب سے بھرپور جشن منایا جا رہا ہے، وکلاء احسن بھون اور اعظم نذیر تارڑ کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar