غلام سرور خان کا پی ٹی آئی چھوڑ کر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

Share

عمران خان کی کابینہ کے اہم وزیر غلام سرور خان نے تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے غلام سرور خان کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔یاد رہے کہ غلام سرور خان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی استحکام پاکستان پارٹی میں پی ٹی آئی کے دیگر سابق رہنما بھی شامل ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar